26 نومبر، 2026، 3:05 PM

آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے پر مکمل کنٹرول ہے، ایڈمرل عظمایی

آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے پر مکمل کنٹرول ہے، ایڈمرل عظمایی

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس کے جزائر میں آپریشنل یونٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے دونوں اطراف پر ایرانی بحریہ کا مکمل اور پورا کنٹرول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی عظمایی نے خلیج فارس کے جزائر میں تعینات ایک آپریشنل یونٹ کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصے پر سپاہِ پاسداران کی بحریہ کا مکمل اور پورا کنٹرول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول محض ایک دعوی نہیں بلکہ ہماری عملیاتی طاقت کی حقیقت ہے۔ آبنائے ہرمز ان جوانوں کے اختیار میں ہے جو جذبۂ شہادت اور فولادی عزم کے ساتھ ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایڈمرل عظمایی نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف اس آبی گزرگاہ کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ آبنائے ہرمز میں حالات کا رخ بدلنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس آبی راستے سے محفوظ اور پرامن گزرگاہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کے جائز حق حاکمیت کا احترام کیا جائے۔

News ID 1943140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha